لاہور(سی پی پی) پاکستانی ماڈل سبیکا امام نے کہا کہ خواتین کو معاشرتی طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ماڈل سبیکا امام کا ایک ٹویٹ پر کہنا ہے کہ خواتین کو معاشرتی طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور ان کو اپنے حقوق کے استعمال کا شعور دینا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا ہمارے معاشرے میں خواتین کو محفوظ ہونا چاہیے اور گھریلو تشدد، ہراسگی اور زیادتی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ فاظمہ سہیل نے اپنے لئے آواز اٹھائی ۔