پرائیویٹ بُک انڈسٹری کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے : شفقت محمود

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں کتاب بینی کے فروغ کے لیے حکومت دس نکاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جس سے امید ہے کہ نہ صرف کتابوں کے مطالعے کے کلچر کو ترقی ملے گی بلکہ پبلشنگ کے مسائل بھی حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا جس میں لاہور کے پبلشروں اور بک سیلروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن ڈاکٹر ندیم شفیق ملک اور ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ اس دس نکاتی ایجنڈے میں اگلے سال کو بک ایئر قرار دینا ، تعلیمی اداروں کو سہ ماہی بنیادوں پر کتابیں خریدنے کا پابند بنانا، کتابیں براہ راست پبلشروں سے خریدنے اور حکومتی سطح پر کتابوں کی صورت میں تحفے تحائف دینے کے کلچر کو فروغ دینا ، یومِ اقبال کی مناسبت سے کتاب میلے کا انعقاد کرنا ، ایچ ای سی کے تعاون سے پبلشنگ کے حوالے سے نصابی کورسز کا اجرا کرنا اور بیرون ِ ملک کتاب میلوں میں پاکستانی پبلشروں کی نمائندگی میں اضافے کے لیے کوششیں کرنا شامل ہیں۔سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے یقین دہانی کرائی ۔

ای پیپر دی نیشن