راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام انٹر بورڈز کمیٹی کے پندرہویں قومی سمر کیمپ کی افتتاحی تقریب

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام انٹر بورڈز کمیٹی کے پندرہویں قومی سمر کیمپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کے رودہم ہال میں کیا گیا۔ یہ سمر کیمپ 27 جولائی 2019 تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر کے 28 تعلیمی بورڈز کے 150طلباء نے شرکت کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اکبر درانی فیڈرل سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کا انعقاد طلباء میں مثبت انداز فکراجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سمر کیمپ میں پوزیشن ہولڈر طلباء کو باہم رابطہ کے مواقع ملتے ہیں سمر کیمپ میںطلباء کو ملکی تاریخ سے روشناس کرانے کا موقع ملتا ہے۔ سمر کیمپ میں شریک طلباء کو ملک کے بارے میں مفید معلومات اور جدید سائنسی و تکنیکی علوم سے آگاہی ہوتی ہے۔ یہی طلباء ملک پاکستان کا مستقبل ہیں اور مسستقبل میں انہی طلباء نے ملکی باگ دوڑ سنبھالنا ہے اسی لئے ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تا کہ مستقبل میں ملک کے بہترین معمار ثابت ہو سکیں۔ خطبۂ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر غلام دستگیرنے کہا کہ تعلیمی بورڈز، ٹیکنیکل بورڈز، انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین، راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی میزبانی میں سمر کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ سمر کیمپ کے انعقاد کی روایت کو آج سے 14 سال قبل شروع کیا گیا تھا

ای پیپر دی نیشن