اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک برطانیہ دو طرفہ مشاورتی اجلاس کا چوتھا دور ہوا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس تحفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ پر منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی تخفیف و تجدید اسلحہ محمد کامران اختر نے کی۔ برطانوی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر مسز سمانتھا نے کی۔ اجلاس میں تجدید اسلحہ اور جوہر عدم پھیلائو کے عالمی ایجنڈے پر گفتگو ہوئی اجلاس میں علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال ہوا، پاک برطانیہ تعاون کے اموربھی زیر غور آئے ۔ اجلاس میں پاکستان برطانیہ کا تخفیف اسلحہ جوہری عدم پھیلائو پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان جوہری عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کے حوالے سے مذاکرات کا پانچواں دور اگلے سال لندن میں ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چوتھا دور اسلام آباد میں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی دفتر خارجہ محمد کامران، برطانوی وفد کی قیادت ڈائریکٹر ڈیفنس و انٹرنیشنل سیکیورٹی سمانتھا جوب نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ مذاکرات تعمیری اور کھلے ماحول میں ہوئے۔