لندن ( آن لائن ) بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی میں حکام نے ایک غیرملکی ڈرون طیارے کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ مقامی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے یہ ڈرون نوکنڈی کے علاقے تزگی وڈھ سے برآمد کیا ۔ اہلکار نے بتایا یہ ڈرون حالت سے لگتا ہے کسی فنی خرابی کے باعث اس علاقے میں اتر گیا۔ محکمہ داخلہ کے اہلکار کے مطابق بعض تحریر شدہ الفاظ کے مطابق یہ ایرانی ڈرون لگتا ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بلوچستان کے ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں سالم حالت میں ڈرون طیارہ ملنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 2017 میں پنجگور کے علاقے میں پاکستان کی جانب سے ایک ایرانی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔ تاحال ایرانی حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
چاغی کے سرحدی علاقہ سے ڈرون برآمد، سکیورٹی حکام نے تحویل میں لے لیا
Jul 24, 2019