شہبازشریف، فیملی کے نام پر رجسٹرڈ، زیراستعمال گاڑیوں کے کاغذات بلاک

لاہور (نامہ نگار) نیب کی ہدایت پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کی فیملی کے نام پر رجسٹرڈ و زیر استعمال گاڑیوں کے کاغذات کو بلاک کردیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے شہباز شریف کے نام پر زیر استعمال 2 لینڈ کروزر اور 2 دیگر گاڑیوں کو ایکسائز ریکارڈ میں بلاک کردیا۔ دوسری جانب ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر شہروں میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے اب یہ پراپرٹی کسی اور کے نام پر ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی، اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رپورٹ تیار کرکے نیب کو ارسال بھی کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن