واشنگٹن (نیشن رپورٹ) پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پینٹاگون کے دورے کے دوران امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل ڈنفورڈ سے ملاقات میں علاقائی(جنوبی ایشیائ) سلامتی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ دورے کی تفصیل کے مطابق آرمی چیف نے اس حوالے سے جنرل ڈنفورڈ کو اب تک کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔