گھوٹکی ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار ہار گیا، پی پی کے محمد بخش مہر کامیاب

اسلام آباد، گھوٹکی (نوائے وقت رپورٹ، خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی 2 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کو سبقت حاصل ہے۔ 290 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر نے 89 ہزار 180 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔ جبکہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار احمد علی مہر 72 ہزار 499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی 2 کی نشست تحریک انصاف کے وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش مہر اور آزاد امیدوار سردار احمد علی ماموں بھانجا ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 205 پر ضمنی انتخابات کے موقع پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ حلقے میں 290 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے جہاں مرد و خواتین ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ آزاد امیدوار سردار احمد علی کو تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری طرف الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا اور ارکان اسمبلی کو حلقہ کے دورہ سے روکنے کی فوری ہدایات جاری کیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...