رانا ثنا قصوروار قرار، اے این ایف نے چالان جمع کرادیا، 29جولائی کو عدالت طلبی

Jul 24, 2019

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) اے این ایف حکام نے منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے خلاف چالان عدالت میں داخل کرا دیا ہے۔ اے این ایف نے رانا ثنااللہ کو تفتیش میں قصور وار قرار دیا ہے۔ اے این ایف نے رانا ثنااللہ سے تفتیش مکمل کرلی ہے دو سو صفحات پر مشتمل چالان میں رانا ثناء سمیت دیگر پانچ ملزموں کو بھی نامزد کیا گیا ہے چالان جمع ہونے کے بعد منشیات برآمدگی کیس کے الزام میں ٹرائل کا بھی باقاعدہ آغاز ہو جائے گااے این ایف کے ڈیوٹی جج مسعود ارشد نے چالان داخل ہونے پر رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزموں کو 29 جولائی کو طلب کرلیا۔ یاد رہے این ایف نے رانا ثنااللہ کی گاڑی سے 15 کلو ہیروئن برآمد کی تھی اور رانا ثناء سمیت 5 افراد پر مقدمہ درج کیا تھا۔ انسداد منشیات عدالت کے جج مسعود ارشد کے تعطیلات پر ہونے کے باعث چالان ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا، اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مزیدخبریں