وزیراعظم عمران خان نے چین کے سابق وزیراعظم لی پنگ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جنہوں نے چین کی ترقی اور خوشحالی اور خطے میں امن کےلئے عظیم کردار ادا کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ لی پنگ پاکستان کے حقیقی دوست تھے جنہیں پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے روایتی رشتے کو مستحکم بنانے کےلئے ان کی نمایاں خدمات کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔