آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیٹر لنڈسے گراہم اور جنرل (ر)جیک کین سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی بہتر سیکیورٹی صورتحال پر بریف کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ باہمی تعلقات میں بہتری دونوں ملکوں کے فائدہ میں ہے۔ سینیٹر لنڈسے گراہم نے خطے کی بہتر سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف کی سینیٹر لنڈسے گراہم اور ریٹائرڈ جنرل جیک کین سے ملاقات
Jul 24, 2019 | 13:55