گوجرخان(نامہ نگار)گوجرخان ،واٹرسپلائی سکیم پر ہر ادوارمیں کروڑوں روپے خرچ کئے گئے لیکن شہریوں کو پانی روزانہ کی بنیاد پر میسر نہ ہوسکا اب بھی شہر میں واٹرسپلائی پائپ لائن پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے مگر عوام کا یہ پیسہ بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے جن علاقوں میں نئی پائپ لائن بچھائی گئی ہے وہاں پر اب بھی ہفتہ میں ایک دن ہی لوگوں کو پانی میسر آتا ہے ستم ظریفی کی انتہا یہ ہے کہ بڑکی جدید میں آدھے ایریا میں نئی پائپ لائن بچھائی گئی ہے اور آدھے ایریا میں پرانی اور بوسیدہ پائپ لائن ہی سے کام چلایا جا رہا ہے جس کے باعث آدھے علاقہ کو صاف پانی اور جہاں پرانی پائپ اوربوسیدہ پائپ لائن ہے جوبوسیدہ ہونے کے باعث نالوں کا پانی شامل ہو جاتا ہے اس ایریامیں گندااور بدبودار مضرصحت پانی لوگوں کو سپلائی ہورہا ہے اہل علاقہ نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسے منصوبے دیے جارہے ہیں جس کے باعث ایک علاقہ کے آدھے لوگوںکو صاف پانی اور آدھے لوگوں کو گندا اور بدبودار پانی سپلائی کیاجارہا ہے انہوںنے ایم پی اے چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی فلاحی منصوبہ جات ایسے انجینئرزاورسمجھ بوجھ رکھنے والی شخصیات کی زیر نگرانی مکمل کرائیں جوبہترین منصوبہ بندی کے تحت عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔