حضرو(نمائندہ نوائے وقت )اسسٹنٹ کمشنر حضرو ملیحہ ایثار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پرجانوروں کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں عوام کی سہولت کیلئے فری سیل پوائنٹ قائم کر دیا گیا جس میں عوام کو انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تحصیل انتظامیہ عوام کو دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے فری سیل پوائنٹ کے دورہ کے موقع پر اظہا رخیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر سردار آفتاب احمد بھی موجود تھے اے سی حضرو نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ فری سیل پوائنٹ پر آنے والے بیوپاریوں اور عوام کو بہترسے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ حکومت کی طرف سے ملنے والا ریلیف سے عوام بھرپور فائدہ اٹھا سکیں انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ عوام کوفری سیل پوائنٹ میں بغیر ٹیکس دیئے عید الاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی ادا کرنے کیلئے ہر قسم کی سہولیات مل سکیں ۔
عیدالضحیٰ پر عوام کی سہولت کیلئے فری سیل پوائنٹ قائم کیا گیا ہے: اے سی حضرو
Jul 24, 2020