قطب پور(نامہ نگار)اقتدار کی سیاست کرنے والے کھلاڑیوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے۔حکومت یہ بلدیاتی الیکشن کا ڈھونگ اس لئے رچا رہی کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروںکی بحالی کی رٹ سپریم کوٹ میں زیر سماعت ہے ۔جس پر فیصلہ ہونے والا ہے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر الیکشن کا خواب دیکھنے والو ںکو نا صرف عبرت ناک شکست ہوگی بلکہ لوگ ان کا گھیرائو کریں گے ۔یہ بات مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز نے صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) سردار اویس لغاری ،ڈویژن صدر مسلم لیگ(ن) ملتان عبدالرحمن کانجو،سعد خورشید کانجو سے مسلم لیگ کی تنظیم سازی اور ملک کے دیگر امور کے بارے میں ملاقات کے موقع پر کہی ۔سردار اویس لغاری عبدالرحمن کانجو نے بتایاکہ تنظیم سازی میں کوشش کی جارہی کہ پارٹی میں مخلص اور ایماندار لوگوں کو شامل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا جہاز اپنے ہی بوجھ سے ڈوبنے والا ہے۔ جو حکومت ملک میں موجود گندم کی حفاظت نہیں کر سکتی تو وہ ملک کی حفاظت کیسے کریں گی۔