ہرنیالی سیداں جلنے والا ٹرانسفرامر چند گھنٹوں میں ہی دوبارہ نصب

چکری(نامہ نگار)سابق امیدوار پی پی 10چو ہدری محمد افضل پڑیال کی کاوشیں رنگ لے آئیں چکری کے نواحی گائوں ہرنیالی سیداں جلنے والے ٹرانسفرامر کو چند گھنٹوں میں ہی دوبارہ نصب کرا کے بجلی بحال کروا دی یاد رہے ہرنیالی سیداں این اے 59اور پی پی10 کا سب سے آخری گائوں ہے جہاں سے کئی مرتبہ کئی اہم شخصیات فتح کا تاج سجا کرپارلیمنٹ کی زینت بنتے ہوئے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئیں تاہم شروع سے ہی اس علاقے کو پسماندہ رکھا گیا یہاں نہ تو کوئی روڈ ہے اور نہ ہی کوئی بنیادی سہولت صرف ایک بجلی ہی ہے جو غلام سرور خان کے سابقہ ادوار میں دی گئی اہل علاقہ میں چوہدری محمد افضل کی اس کاوش پر لوگوں نے خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری افضل نے کہا کہ اسی کا نام تبدیلی ہے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے چوبیس گھنٹے ان سے رابطے میں ہیں بہت ہوچکا علاقہ کو پسماندہ رکھنے والون کے دن گنے جا چکے اب کا دور اقتدار زوال پذیر ہے عوام بھی عوام نے ووٹ کی طاقت سے انھیں مسترد کر کے ماضی کا حصہ بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن