کامونکے:تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر میاں بیوی شدید زخمی

Jul 24, 2020

کامونکے(نامہ نگار)تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔بتایاگیاہے کہ گذشتہ روز نواحی گا?ں سنوپر کا بیالیس سالہ شہزا د اپنی اہلیہ شکیلہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل جارہے تھے کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھسل گئی اور وہ دونوں گرکر شدید زخمی ہوگئے جبکہ دیگرٹریفک حادثات میں اکیس سالہ احمد،چالیس سالہ خالد،اکتیس سالہ نجمہ بی بی،سا ت سالہ حسن اور تیرہ سالہ بلا ل شدید زخمی ہوگیا۔

مزیدخبریں