لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور سابق عالمی چیمپین قمر زمان نے قومی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فزیکل فٹنس برقرار رکھنے کیلئے انفرادی طور پر گھروں میں تربیت پر توجہ دیں تاکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید بہتری اور نکھار آئے ، دنیا بھر میں عالمی سکواش کے مقابلے کرونا وائرس کی وجہ سے رواں سال دسمبر تک معطل ہیں جس سے سکواش کو بڑا نقصان ہوا ہے۔