وزیراعظم آزاد کشمیر کی یوم سیاہ پر عمران کو اسمبلی سے خطاب کی دعوت

Jul 24, 2020

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے پاکستان و آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو خطوط لکھ دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ 5اگست کو یوم سیاہ منا کر بھارت کے حربوں کا ناکام بنایا جائے۔ راجہ فاروق حیدر نے قانون ساز اسمبلی سے وزیر اعظم عمران خان کو خطاب کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے آئینی دہشت گردی کی۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کی آواز دبانے کیلئے بھارت ہر چال چل رہا ہے۔ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں پر ظلم و جبر کر رہی ہے۔ 25ہزار سے ائد غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری ہو چکے۔ اقدامات کا مقصد آبادی کے تناسب کو بدلنا ہے۔خطوط وزیراعظم عمران خان ‘ شہباز شریف‘ بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمن‘ چودھری شجاعت حسین کو بھی لکھے گئے ہیں۔

مزیدخبریں