کرونا، سیاسی، سماجی ہم آہنگی نہ ہونا افسوسناک: شجاعت

Jul 24, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کرونا بیماری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اس کا تدارک صرف احتیاط، اللہ تعالیٰ سے دعا اور معافی سے ہی ممکن ہے۔ پوری دنیا میں پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے میں آ رہا ہے کہ باپ بیٹے سے، ماں بیٹی سے، بہن بھائی سے نہیں مل پا رہے، ایک عجیب سی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ اس میں ہر انسان کا فرض بنتا ہے کہ وہ احتیاط سے خود کو اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھے۔ پارٹی رہنمائوں سینیٹر کامل علی آغا اور میاں عمران مسعود سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ ہمارے ملک میں سیاسی اور سماجی سطح پر اس بیماری کے حوالے سے کوئی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی۔ اللہ تعالیٰ نے اس بیماری کے ذریعے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کوئی ایٹم بم یا میزائل ہمیں کرونا سے نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے کامل علی آغا سے کہا چونکہ آپ کا لوہے کا کاروبار ہے، آپ انتظار کریں چار ارب روپے کا میزائل اب لوہے کے بھائو بکے گا، آپ بھی اس کی بولی میں حصہ لیں ہو سکتا ہے کہ یہی میزائل چار سو روپے میں مل جائے۔

مزیدخبریں