پیرس ( نمائندہ خصوصی ) فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ، مذہبی و سماجی تنظیموں نے بھارت کی دہشت گرد مودی حکومت کی طرف سے کشمیر میں قابضانہ لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہونے پر چار اگست کو پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستانی کمیونٹی فرانس کے نمائندوں کی اکثریت نے ایک میٹنگ میں کیا ۔ یورپ کے عوام کو اندازہ ہوچکا کہ تمام تر سہولیات کے ساتھ بھی لاک ڈاؤن ایک عذاب ہے ۔مظاہرے کے آرگنائزر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے تمام کمیونٹی راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کا ایک سال مکمل، 4 اگست کو پیرس میںاحتجاج کیا جائے گا:ر صاحبزادہ عتیق الرحمن
Jul 24, 2020