فیروز والہ (نامہ نگار ) لاہور روڈ کی آبادی خانپور کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے اجنبی نوجوان کو قتل کرنے کے بعد نعش کھیت میں پھینک دی ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیاپولیس نے قریبی آبادیوں میں شناخت کے لیے اعلانات بھی کرائے تاہم مقتول کی شناخت نہ ہو سکی۔