پشاور‘ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان میں کرپشن پر محکمہ مواصلات کے 41ایکسیئن‘ ایس ڈی اوز کو معطل کر دیا گیا جبکہ پشاور میں بلین ٹری منصوبے میں خوردبرد پر 20اہلکاروں کو جرمانے اور سزائیں دے کر 1کروڑ 96لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں۔