لاہور (این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کا خسارہ چارماہ میں30 ارب 50 کروڑ سے تجاوز کرگیا جبکہ اور عالمی پروازوں کی بحالی تک ہر ہفتے ایک ارب 20 کروڑ کا مزید نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ سی اے اے کو 15 مارچ سے 15جولائی تک مجموعی طور پر30 ارب 50 کروڑ سے زائد خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ ایروناٹیکل چارجزکی مد میں28 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ یومیہ ایک ہزار سے زائد پروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتیں تھیں لیکن کرونا وباء کے باعث22 سے 25 فیصد پروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتیں ہیں اور اوور فلائنگ 75فیصد تک کم ہوئی ہے۔