حکومتی فیصلہ مسترد‘ آج سے 7بجے دکانیں بند نہیں کرینگے: تاجر

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت کی غلط حکمت عملی کرونا کو پھیلانے کا سبب بن جائے گی۔عید سے 3 دن قبل دکانیں بند کرنے سے موجودہ دنوں میں رش بے قابو ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے اپنے ایک بیان میں کیا، نعیم میر نے عید سے قبل دکانیں بند کرنے کی حکومتی تجاویز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں کاروبار کے اوقات اور دن بڑھا کر ہی رش پر قابو پایا ہوسکتا ہے۔نعیم میر نے سوال کیا کہ کیا حکومت کاروبار بند کروا کے پولیس اور انتظامیہ کی دیہاڑیاں لگوانا چاہتی ہے؟حکومت بتائے عید پرکاروبار کرنے کے لئے کتنا بھتہ دینا ہوگا ،ہم پہنچا دیتے ہیں ، نعیم میر کے مطابق یہ تاریخ کی بدترین اور بدعنوان ترین حکومت سے ہے۔ہر پالیسی میں تاجر دشمنی نظر آتی ھے۔انہوں نے نے تاجروں سے اپیل کی کہ تاجر حکومت کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کی تیاری کریں۔ نعیم میر نے کہا کہ عید کے فوری بعد ملک گیر تاجر کنونشن بلایا جائے گا تاکہ وسیع تر مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔ دوسری طرف لاہور کے تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاروبار کیلئے وقت کی پابندی ختم کی جائے صدر انجمن تاجران اور تاجر رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عید الاضحی سے تین روز قبل مارکیٹس بند کرنے کی خبریں مسترد کرتے ہیں۔ آج سات بجے دکانیں بند نہیں کریں گے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...