کشمیریوں کی آواز حکمرانوں تک پہنچانے کیلئے 5اگست کو اسلام آباد میں مظاہرہ کرینگے: سراج الحق

اسلام آباد+ لاہور (خصوصی نامہ نگار+ وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں۔ اگر اے پی سی ہوئی تو اس میں اپنے ایجنڈے کے ساتھ جائیںگے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اے پی سی کا مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نکلنے کیلئے واضح ایجنڈا ہونا چاہئے۔ حکمرانوں کے محلوں تک کشمیر کی مظلوم ماؤں بہنوں بیٹیوں کی آواز پہنچانے کیلئے 5اگست کو اسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں سیاسی و مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔ حکومت ابھی تک چاند کے مسئلے میں پھنسی ہوئی ہے جبکہ عوام کو مہنگائی نے دن کی روشنی میں بھی تارے دکھا دیئے ہیں۔ جماعت اسلامی 5اگست کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی، قومی قیادت شریک ہوگی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر قراردادوں سے آزاد ہوتا تو اب تک اقوام متحدہ کشمیر 23سو زیادہ قراردادیں پاس کرچکی ہے۔ آخری گولی اور آخری سانس تک لڑنے کا اعلان کرنے والی حکومت نے ابھی تک پہلا قدم نہیں اٹھایا۔ کشمیر کی آزادی کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ میری تجویز پر چیئرمین سینٹ نے 5اگست کو سینٹ کا خصوصی اجلاس بلایا ہے جس میں صرف کشمیر کے ایجنڈے پر بات ہوگی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہماری کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی فورمز پر اس طرح اجاگر نہیں ہوسکا جس طرح ہونا چاہئے تھا۔ سعودی عرب اور امارات جیسے اسلامی ممالک نے بھی بھارت سے تعلقات مزید بہتر کرلئے۔ بیٹے کے بوڑھی ماں پر تشدد کی ویڈیو پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر دل دہل گیا۔ واقعہ کے خلاف مذمتی قرارداد سینٹ میں جمع کرا دی۔ ملزم کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...