اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) بنوں یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عابد شاہ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے بھی فارغ کر دیا گیا، ڈاکٹر عابد شاہ کی طالبات کے ساتھ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وائس چانسلرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر عابد شاہ کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عابد شاہ کو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں سے اس وقت جبری برطرف کر دیا گیا تھا۔ جب ستمبر 2019 میں ان کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر آئی جس سے عوام میں اشتعال پھیلا اور صوبائی حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنا، اس معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے رپنی رپورٹ میں ڈاکٹر عابد شاہ کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر برطرف کرنے کی سفارش کی، خیبرپختونخواہ کے گورنر نے ڈاکٹر عابد شاہ کو 26فروری 2020کو ان کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔