نسلی بدزبانی پر جوفرا آرچر کا کھیل سے دل اچاٹ

ملتان (سپورٹس ڈیسک) نسلی بدزبانی پرجوفرا آرچر کا کھیل سے ہی دل اچاٹ ہوگیا، بائیوببل توڑنے والے انگلش فاسٹ بولر کی تیسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت غیریقینی ہوگئی، وہ کہتے ہیں کہ خود کو میچ کیلیے ذہنی طور پر مکمل تیار نہیں سمجھتا، مجھ سے غلطی ضرور ہوئی مگر میں نے کوئی جرم تو نہیں کیا تھا، سوشل میڈیا پر جو سلوک ہوا اس سے بورڈ کو آگاہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر بعض لوگوں کی جانب سے نسلی بدزبانی کا سامنا کرنا پڑا، اس سے ان کا کھیل میں دل ہی نہیں لگ رہا جس کی وجہ سے شاید وہ ویسٹ انڈیز سے تیسرے ٹیسٹ میں حصہ بھی نہ لے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن