لاہور(آئی این پی) فاسٹ بولر محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آگیا ہے جس کے وہ دورہ انگلینڈ کیلئے کلیئر ہوگئے ہیں۔محمد عامر کی 2روز قبل موصول ہونے والی پہلی جانچ میں کورونا رپورٹ منفی آئی تھی اور اب دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی نیگیٹو آنے پر ان کو انگلینڈ روانہ کرنے کی تیاری کرنی ہے۔یاد رہے کہ حارث رف کی 5 رپورٹس مثبت آنے کے بعد محمد عامر کو انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ان کی انگلینڈ روانگی کورونا کلیئرنس سے مشروط تھی۔دوسری جانب محمد عامر کے ساتھ مساجر محمد عمران کا بھی دوسرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔