ملتان (سپورٹس ڈیسک) آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں ہونے کے امکانات معدوم ہوگئے، خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کھیل کی گورننگ باڈی کو بتادیا گیا ہے کہ سٹیڈیم ابھی پی ایس ایل میچز کی میزبانی کے لیے تیار نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پی سی بی کو دی جانے والی بنیادی وجہ یہ تھی کہ سٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام ابھی باقی ہے۔صوبائی حکومت نے مشورہ دیا ہے کہ پی سی بی حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے اندر بنائے گئے کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچوں کی میزبانی کرے۔