خانگڑھ دوئمہ(نامہ نگار)تھانہ سیت پور کی حدودمیں ڈکیتی کی واردات محمد امجد خان نے بتایا کہ رات کے آٹھ بجے کے قریب نامعلوم اسلح سے لیس ڈاکوں نے روک لیا اور میری تلاشی شروع کردی میری مزاحمت پر ہوائی فائرنگ بھی کی اور میرے بیگ سے دولاکھ ساٹھ ہزار روپے اور دیگر سامان چھین لیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سیت پور نے موقع پرپہنچ کرابتدائی کاروائی شروع کردی ہے۔اس واردات پرانجمن آڑھتیان وپریس کلب خانگڑھ دوئمہ کیاراکین نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی اومظفرگڑھ سے فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے۔