ٹیلی کام کے ٹیکسیشن معاملا ت پرقائم کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی صدارت میں ٹیلی کام کے شعبے کے ٹیکسیشن معاملا ت پرقائم کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا،یہ کمیٹی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے تشکیل دی گئی ہے،اجلاس میں وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن،وزیر صنعت و پیداوار،وزیر اعظم کے مشیر برائے فنانس اینڈ ریونیو،چئیرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اور سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شرکت کریں گے،اجلاس میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو آن لائن سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ٹیکسیشن کے مسائل زیر غور آئیں گے،مذکورہ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشارت تیار کر کے وزیر اعظم عمران خان کو پیش کرے گی ۔کمیٹی کا اجلاس آج دن بارہ بجے وزرات تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے کمیٹی روم میں طلب کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن