کراچی(کامرس ڈیسک )مصالحہ جات کی صف اول کی صنعتوں میں سے ایک شان فوڈز نے ای کامرس کے نمایاں پلیٹ فارمز کریم، بائیکیا اور فوڈ پانڈا کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ صارفین کے لیے رسائی میں آسانی کو بہتر بنایا جا سکے۔کووڈ 19 کی مسلسل بدلتی صورتحال کے پیش نظر شان فوڈز نے اپنے کاروبار کوحالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت کو محسوس کیا تاکہ اپنے صارفین کو بہتر طریقے سے سہولیات کی فراہمی کی جا سکے۔ کمپنی کی ملک میں موجود ای کامرس کے تین نمایاں پلیٹ فارمز کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ شان فوڈز کا اپنے صارفین کے ساتھ کیے گئے اس کے عزم کا واضح اظہار ہے۔شان فوڈز کے جنرل منیجر شیخ عادل حسین نے اس شراکت داری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہـ"ـ شان فوڈز میں ہم اپنی پیشکشوں کو جدیدتر بنانے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنے کے قابل ہوسکیں۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ہر شخص غیر یقینی حالات سے گزر رہا ہے، جبھی ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین کے خریداری کے تجربات کو حفاظت اور سہولت، دونوں طرح سے نہایت موافق بنایا جا سکے۔ کریم، بائیکیا اور فوڈ پانڈاجیسے ملک کے سرفہرست ای کامرس پلیٹ فارم سے اشتراک کی بدولت یہ ہمارے لیے ایک قدرتی امر تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری مصنوعات صارفین کو وائرس کے خطرے سے دوچار کیے بغیر ان کی دہلیز تک پہنچ جائیں۔"اپنے آغاز کے بعد سے شان فوڈز مستقل جدت کی ضرورت کو سمجھتا ہے تاکہ صارفین کو کھانے کے بہتر تجربات فراہم کیے جا سکیں۔ اس وبا کے دوران یہ شراکتیں اس بات کا ثبوت ہے کہ شان فوڈز اپنے صارفین کو محفوظ اور جدید طریقے سے معیاری اور جدید مصنوعات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔