فٹبال انگلش پریمیئر میں لیورپول نے 30سال بعد ٹرافی حاصل کر لی

Jul 24, 2020

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)فٹبال انگلش پریمیئر میں لیورپول نے چیلسی کے خلاف پانچ تین کی فتح سمیٹ کر ریکارڈ 30 سال بعد ٹرافی حاصل کر لی، خالی اسٹیڈیم میں خوب ہلہ گلہ کیا، آتش بازی سے خوشیوں کا رنگ دوبالا ہو گیا۔اینفیلڈ کے خالی اسٹیڈیم میں بڑا فٹبال میلہ، لیور پول نے چیلسی برتری کی دھاک بٹھائی، گولز پر گول کیے۔ تیئس، اڑتیس، تینتالیس، چون اور پھر چوراسویں منٹ پر گول کئے۔ حریف ٹیم نے مزاحمت تو خوب کی اور جوابی وار میں تین گول اسکور کیے۔پانچ تین کی جیت پر میچ ختم ہوا، ٹرافی ملنے کی تقریب میں کھلاڑیوں نے خوب ہلا گلا کیا۔ تیس سال بعد انگلش پریمیئر لیگ ٹرافی اٹھانے کا خواب پورہوا تو کھلاڑی اور آفیشلز خوشی سے نہال ہو گئے۔

مزیدخبریں