سیاسی قیادت اورعوام کوروناوائرس کی وباء کی روک تھام کےدواہم ستون ہیں:عالمی ادارہ صحت

Jul 24, 2020 | 14:34

ویب ڈیسک

عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ سیاسی قیادت اورعوام کوروناوائرس کی وباء کی روک تھام کے دواہم ستون ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریسس نے ایک آن لائن پریس کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ کوروناوائرس سے تمام ممالک متاثر ہوئے ہیں تاہم بعض ملکوں میں وائرس کاشدیدپھیلائودیکھنے میں آیاہے۔انہوں نے کہاکہ تقریباً ایک کروڑ متاثرہ مریضوں یادنیابھرکے تمام مریضوں میں سے دوتہائی کا تعلق دس ممالک سے ہے اوران میں سے تقریباً نصف مریض تین ملکوںمیں سامنے آئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کوروناوائرس سے شدیدمتاثرہونے والے تین ملکوں میں امریکہ، برازیل اوربھارت شامل ہیں۔

مزیدخبریں