لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 18 ہزار 700 سو روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے نے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ ایک ہزار چار سو روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سات سو روپے ہو گئی اوردس گرام سونا ایک ہزار دو سو روپے کے اضافے سے ایک لاکھ ایک ہزار سات سو چھاسٹھ روپے کا ہو گیا جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت ترانوے ہزار دو سو چھیاسی روپے فی دس گرام ہو گئی. عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار آٹھ سو چھیانوے ڈالر تک پہنچ گئی،۔ماہرین کے مطابق امریکا چین کشیدگی میں اضافے نے سونے کی قیمت میں اضافے کی رفتار تیز کر دی۔
پاکستان میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 18 ہزار 700 روپے کا ہو گیا
Jul 24, 2020 | 20:23