لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کورونا کے باعث ہالی ووڈ کے بڑے بجٹ کی چینی ثقافت اور طلسماتی کردار پر فلمائی گئی ڈرامائی جنگ پر مبنی فلم میلان کی ریلز بھی روک دی گئی ۔ دنیا بھر کو جہاں کورونا نے معاشی اور سماجی سطح پر مفلوج کر رکھا ہے وہیں فن کی دنیا نے بھی اپنی سرگرمیوں کو محدود کر کے رکھ دیا ہے اور اس تناظر میں عالمی شہرت یافتہ فلم بنانے والا ڈزنی سٹوڈیو نے چین میں فلمائی گئی ڈرامائی جنگ پر مبنی فلم میلان کی ریلیز کو روک دیا گیا ہے ۔
2سو ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی جانے والی فلم کی کہانی چینی ہیروئن کے گر د گھومتی ہے جس میں 14سو سال پرانی ہنگامہ خیز چینی تاریخ بارے فلمایا گیا ہے جہاں ایک چینی خاتون اپنے آپ کو مردوں کے شانہ بشانہ فوج میں اپنے بوڑھے والد کی جگہ اپنے وطن کے تحفظ کی خاطر دشمن سے لڑائی کرتی ہے ۔ اور اس طلسماتی کردار کو تاریخ ہمیشہ سے سنہرے باب کے طور پر یاد رکھتی ہے جسے ڈزنی سٹوڈیو نے 2سو ملین ڈالر کی خطیر رقم سے فلمایا ہے ۔