قربانی میں 30 فیصد تک کمی‘ 58 لاکھ سے زائد جانور ذبح کئے گئے  

Jul 24, 2021

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں قربانی کے جانور انتہائی مہنگے ہونے کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے اس سال عیدالاضحی کے موقع پر  جانوروں کی قربانی میں 28 سے 30فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے اندازے کے مطابق ملک میں 58لاکھ 60ہزار جانوروں کی قربانی ہوئی جن میں گائے اور بیل کی تعداد 20لاکھ، بکرے 30لاکھ، چھترے 8لاکھ اور اونٹ 60ہزار تھے۔ جبکہ گزشتہ سال ملک میں عید الاضحی پر 81 لاکھ جانوروں کی قربانی دی گئی۔  قربان کئے گئے جانوروں کی کل مالیت 314ارب روپے رہی۔

مزیدخبریں