عید پرگرانفروشی عروج پر، چکن 300،  نان، خمیری روٹی 20  روپے تک فروخت

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور کے بیشتر علاقوں میں عید کے دوران دکانداروں نے گراں فروشی کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔گوشت میں استعمال ہو نے والی سبزیوں کے لوگوں سے من مانے ریٹ وصول کئے گئے۔ سبزیوں میں ایک کلو پیاز کی زیادہ سے زیادہ قیمت 43روپے مقرر تھی لیکن دکانداروں نے 80روپے تک فروخت کئے۔ ایک کلو ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 75روپے مقرر تھی لیکن 250روپے تک فروخت کئے گئے۔ اسی طرح ایک کلو دیسی لہسن 135روپے کی بجائے 300روپے، لہسن ہرنائی 205روپے کی بجائے 400روپے، ایک کلوادرک چائنہ 420روپے کی بجائے 650روپے، سبز مرچ 109روپے کی بجائے 280روپے، ایک کلو لیموں دیسی 125روپے کی بجائے 200روپے تک فروخت کئے گئے۔ دکانداروں نے ایک کلو دہی 140روپے تک فروخت کیا جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت  226روپے تھی لیکن 300روپے تک فروخت کیا گیا۔ اسی طرح بیشتر علاقوں میں سادہ نان اور خمیری روٹی 20روپے تک فروخت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...