مظفرآباد:  ریلی پر فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما عارف مغل سمیت 3 افراد زخمی

مظفرآباد (نمائندہ نوائے وقت)  پی ٹی آئی کے ہنما عارف مغل کی ریلی  پر فائرنگ ہوئی۔ جس سے عارف مغل اور ان کے بیٹے سمیت 3  افراد زخمی ہوگئے۔ کارکنوں نے شاہراہ سری نگر بند کر دی۔ زخمیوں میں عارف مغل کا بیٹا بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔  نجی ٹی وی کے مطابق گڑھی دوپٹہ میں دونوں پارٹیوں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...