بجلی بحالی میں تاخیر حماد اظہر نے فیسکو سربراہ سمیت  4 افسر معطل، 3 تبدیل کردیئے

اسلام  آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران شدید بارشوں کے باعث فیسکو ریجن میں بجلی کی بحالی کے کاموں میں تاخیر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر ارشد منیر سمیت چار افسران کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا اور تین افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے پہلے دو روز فیسکو ریجن میں شدید طوفان بادوباراں کے باعث فیسکو فرسٹ کے مختلف فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی طویل بندش کا سامنا کرنا پڑا جس پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے نوٹس لیتے ہوئے فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو نے ابتدائی انکوائری کے نتیجہ میں صارفین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے میں تاخیر پر چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر ارشد منیر، سپرنٹنڈنگ انجنئیر فرسٹ سرکل سید مبشرحسین رضوی، ایکسیئن عبداللہ پور محمد امجد اور ایس ڈی او مدینہ ٹاؤن فرخ پرویز کو فوری طور پر معطل کرنے اور ان کے خلاف انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ بعدازاں رائے محمد اصغر سپرنٹنڈنگ انجینئر (ٹیکنیکل سروسز) کو ایس ای فرسٹ سرکل کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر (ایس اینڈ آئی) محمد افضل کو ایکسئین عبداللہ پور ڈویژن اور ایس ڈی او ڈجکوٹ سب ڈویژن شہزاد محمود کو ایس ڈی او مدینہ ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں ایکسئین ناظم آباد ڈوژن سید فہیم شاہ کو فیسکو ہیڈکوارٹرز تعینات کرکے ایکسیئن سمندری ڈویژن‘ راؤ زبیر کو ایکسیئن ناظم آباد ڈویژن، ایکسیئن پیپلز کالونی ڈویژن ندیم اکبر کو ٹرانسفر کرکے ٹیکنیکل آفیسر سرگودھا سرکل، ٹیکنیکل آفیسر سرگودھا سرکل زبدۃ الضیا کو ایکسیئن پیپلزکالونی ڈویژن جبکہ ایس ڈی او بکر منڈی سب ڈویژن عابد خان کو ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن فیسکو دریاخان تعینات کردیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ فیٹف منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے خلاف مل کرکام کرنے کے لیے بنایا گیا تھا لیکن بھارت نے اسے سیاسی فورم بنا دیا ہے۔ فیٹف کے حوالے سے بھارت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن عامر اشرف سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان نے فیٹف کی شرائط پر عملدرآمدکیلئے کامیابی سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں۔ انجینئر بشیر احمد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے اضافی چارج تفویض کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ قبل ازیں وہ بطورچیف کمرشل آفیسر لیسکو (لاہور) اپنے فرائض کی انجام دہی کررہے تھے۔ انجینئر بشیر احمد نے بی ایس سی انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد پیشہ ورانہ خدمات کا آغاز 1989ء میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی ایس او لاہور سے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...