جھبراں (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا ہے کہ ترقی کی گاڑی پوری رفتار سے چل رہی ہے جسے اپوزیشن جماعتوں کو بریک لگانے نہیں دیں گے ، حکومت مخالف قوتیں یاد رکھیں وزیر اعظم عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیںملک و قوم کی فلاح و بہبود کی خاطر برسر پیکار ہیں جنہیں عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے قوم سازشی عناصر کے کسی بہکاوے میں نہیں آئے گی، اپنے ایک بیان میں چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک مخلص لیڈر ہیں جوملکی وقار بلند کرنے اور عوا م کو مثالی ریلیف دینے کی راہ پر گامزن ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی کوئی سازش ان کا راستہ روک نہیں سکتی، پاکستان مثبت حکمت عملی سے مسائل سے نکل کر کامیابی کی طرف گامزن ہے جس پر ہم وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کے پیغام کو گھر گھر پہنچاتے رہیں گے اور ان کے ہاتھ مضبوط کریں گے ۔