غیر قانونی جگہ پر سری پائے بھوننے کیخلاف کریک ڈاؤن‘22افرادکوحراست میں لے لیا

Jul 24, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے غیر قانونی جگہ پر سری پائے بھوننے کے حوالے  سے کریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری کر دی۔ تحصیل شالیمار میں 48 انسپکشنز کی گئیں۔ کینٹ میں 105 انسپکشنز کی گئیں، ایک افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور9 افراد کو حراست میں لیا کیا۔ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 43 انسپکشنز کی گئیں، ایک  ایف آئی آر درج کی گئیں اورایک ہی شخص کو حراست میں لیا گیا۔ تحصیل سٹی میں 25 انسپکشنز کی گئیں،3 کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج جبکہ9 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مجموعی طور پر پانچ تحصیلوں میں کارروائی کے نتیجے میں 254 انسپکشنز کی گئیں اور 6 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا جبکہ 22 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

مزیدخبریں