گنڈا پور کی کی جلوسوں میں شرکت انتخابی عمل کو دھندلانے کے مترادف ہے:منور انجم 

لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر گنڈاپورکی کشمیر میں موجودگی الیکشن کمشن کے احکامات پر سوالیہ نشان ہے۔پابندی کے باوجود ان کی جلسوں میں شرکت انتخابی عمل کو دھندلانے کے مترادف ہے۔انتخابی ضابطہ اخلاق کو مذاق بنانے والے وزراء کو کس کی آشیرباد حاصل ہے؟۔ایسے وزرا ء کو فوری طور پر کابینہ سے فارغ کیا جائے۔بلاول بھٹو زرداری کا باغ اور مظفرآباد میں جلسوں سے خطاب وفاقی وزراء کی نیندیں حرام کر دے گا۔حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کشمیری 25 جولائی کو تیر پرمہر لگائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن