جوئیانوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین چوہدری ریاض ورک نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے اپنے تمام تر دعوؤں سے یوٹرن لیتے ہوئے ملک کو بحرانوں کا شکار کردیا ہے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج ملک کے تمام ادارے بیٹھ چکے ہیں معیشت تباہ حال ہے حکومت نے عوام کو مہنگائی و بے روزگاری کی دلدل میں دھکیلنے کے علاوہ کچھ نہیں دیاحکومت کاکام صرف اور صرف اپوزیشن کی آواز دبانا رہ گیا ہے مگرنوازلیگ کسی حکومتی منفی ہتھکنڈے کو خاطرمیں نہیں لائے گی ۔
نااہل حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کا شکار کردیا:چوہدری ریاض
Jul 24, 2021