بغیر ثبوت الزام لگانا کسی کو زیب  نہیںدیتا :خالد جوئیہ ،رائو شہاب الدین 

کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو ،ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ کشمیری عوام تو ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے کہ آئندہ بھی حکومت ن لیگ کی ہو گی ۔ بغیر ثبوت کے کسی پر بھی الزام لگانا کسی کو زیب نہیں دیتا تین سال سے ن لیگ احتساب کے کٹہرے میں کھڑی ہوئی ہے۔  شریف برادران سمیت ن لیگ کے کسی بھی رہنما ء پر کرپشن ،منی لانڈرنگ کا الزام عمران نیازی حکومت ثابت نہیں کر سکی تمام رہنما ء اعلی عدالتوں سے باعزت بری ہو چکے ہیں حکومت اپنے وزیروں مشیروں کو سیاسی شعور دے کہ وہ بولتے وقت سیاسی آداب ملحوظ رکھیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...