کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو ،ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ کشمیری عوام تو ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے کہ آئندہ بھی حکومت ن لیگ کی ہو گی ۔ بغیر ثبوت کے کسی پر بھی الزام لگانا کسی کو زیب نہیں دیتا تین سال سے ن لیگ احتساب کے کٹہرے میں کھڑی ہوئی ہے۔ شریف برادران سمیت ن لیگ کے کسی بھی رہنما ء پر کرپشن ،منی لانڈرنگ کا الزام عمران نیازی حکومت ثابت نہیں کر سکی تمام رہنما ء اعلی عدالتوں سے باعزت بری ہو چکے ہیں حکومت اپنے وزیروں مشیروں کو سیاسی شعور دے کہ وہ بولتے وقت سیاسی آداب ملحوظ رکھیں ۔
بغیر ثبوت الزام لگانا کسی کو زیب نہیںدیتا :خالد جوئیہ ،رائو شہاب الدین
Jul 24, 2021