کراچی (اسپورٹس ڈیسک) اولمپکس شروع ہونے سے پہلے ہی پولینڈ کے 6 تیراک وطن واپس لوٹ گئے، پولینڈ کی جانب سے غلطی سے زیادہ کھلاڑیوں کو ٹوکیو بھیجنے کے باعث ان کے خوابوں کو چکنا چور کردیا۔پولینڈ کے صرف 17تیراکوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ ملک کی تیراکی کے فیڈریشن نے طیارے میں جاپان کے لیے 23 کھلاڑیوں کو روانہ کردیا تھا جس پر تنقید کی گئی اور بعد میں پولینڈ نے اپنے چند تیراکوں کو واپس بلالیا۔