تشدد ،بلیک میلنگ کیس ، دوملزمان  کے جسمانی ریمانڈمیں تین روزہ توسیع 

Jul 24, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ وقار گوندل کی عدالت نے تھانہ گولڑہ کے نازیباویڈیوبنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار دوملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں تین روزہ توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پولیس نے گرفتار ملزمان محب بنگش اور بلال مروت کوعدالت میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان سے بھتہ کی رقم متعلق تفتیش کرنی ہے، اڑھائی گھنٹے تک کی ویڈیو متعلق بھی تفتیش کرنی ہے، استدعاہیکہ ملزم کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،عدالت نے ملزمان کومزید تین روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ۔ملزمان کو پیر کے روز دوبارہ عدالت پیش کیاجائے۔

مزیدخبریں