پنو عاقل( نامہ نگار) دریائے سندھ سے 2 کلو میٹرکے فاصلے پر گاوں منڈو ڈیرو کے قریب 11سال سے ٹوٹا ہوئے پیدل چلنے والوں کے لئے پل کو از سر نو تعمیر کرکے جی او سی پنوعاقل کینٹ نے افتتاح کردیا ،پل کے بننے سے مکینوں اور اطراف کے مکینوں کی بڑی مشکل آسان کردی گئی ،خستہ حال پل 2010 کے سیلابی ریلے کی زد میں آکر ٹوٹ کر پانی میں بہہ گیاتھا،11 سال بعد پیڈ سٹرین پل کو دوبارہ تعمیر کرکے جی او سی پنوعاقل کینٹ پل کا باقاعدہ افتتاح کرکے گاوں منڈو ڈیرو کے سیکڑوں مکینوں کو پنوعاقل چھاونی کی طرف سے عیدالضحی کے موقع پر ایک تحفہ پیش کیا ہے،پنوعاقل چھاونی کے آفیسرز، جی او سی(جنرل آفیسر کمانڈ)اور فوجی اہلکاروں نے اپنی تنخواہوں میں سے رقم جمع کی اور ایک خطیر رقم سے پیڈیسٹرین برج کی تعمیر کرکے گیارہ سال بعد سیکڑوں مکینوں کی ایک بڑی مشکل آسان کردی ۔واضح رہے کہ دریائے سندھ سے 2 کلو میٹر کے فاصلے پر آباد گاوں منڈو ڈیرو کے مکینوں اور اطراف کی آبادیوں کے باشندے سفری سہولیات کے حوالے سے گزشتہ 11 سال سے سخت اذیت کا شکارتھے علاقہ مکینوں کو نہر پار کرنے کیلیے کوسوں میل دشوار گزار پیدل راستہ اختیار کرناپڑتا تھا پل کی تعمیر میں پنوعاقل چھاونی کے افسران اور اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور فوجی افسران،جی اوسی اور اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی تنخواہوں سے رقم جمع کرکے پیدل چلنے والوں کیلئے فولاد سے بنائے جانیوالے ایک مضبوط پل کو تعمیر کیا ،پل کی تعمیر پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ فوجی بھائیوں نے علاقہ مکینوں کی ایک بڑی مشکل آسان کردی ہیاور پنوعاقل چھاونی کے اہلکاروں نیاپنی مدد آپ کے تحت پل تعمیر کرکے گاوں منڈو ڈیرو کے مکینوں سمیت اطراف میں آباد علاقے کے دیگر باشندوں کے دل جیت لیے ہیں۔