لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سندھ حکومت سنجیدہ نہ ہوئی تو کراچی پیکج کھٹائی پڑ سکتا ہے، ہماری حکومت سندھ میں نیا صوبہ نہیں چاہتی، سندھ کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ سندھ حکومت ہے، وزیراعظم کے دورہ سندھ کے کیے پلان ترتیب دے رہے ہیں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی رہائیش گاہ پر میڈیا سے گفتگو، ممتاز بھٹو کے انتقال پر میر پور بھٹو پہنچ کر ان کے فرزند امیر بخش بھٹو سے تعزیت کر کے فاتح خوانی کی، لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بارش کے بعد سندھ بھر میں صفائی ستھرائی کا بہت برا حال ہے کورونا بھی پھیل رہا ہے میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئرنٹ کو انڈین ویرئینٹ کہتا ہوں اگر یہ پھیلا تو بہت نقصان ہوگا اس متعلق وزیراعظم کو رپورٹ دونگا اور وزیر اعلی سندھ کو بھی کہوں گا انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جب سندھ پیکج کا اعلان کیا تو میٹنگ میں وزیر اعلی سندھ سمیت عسکری اداروں کے بالا افسران اور سندھ کابینہ کے وزرائ سمیت سب تھے وفاق نے اس پیکج میں 700 ارب کا حصہ ڈالا اور یہ طے پایا تھا کہ کراچی کا ایک ایڈمنسٹریٹر غیر سیاسی ہوگا اور ایک تجربہ کار ہوگا افتخار بندانی کے نام پر اتفاق ہوا تھا اب بیانات مختلف ہیں اگر سندھ حکومت نے سنجیدگی نہ دیکھائی تو کراچی ٹرانسفیوڑن پلان کھٹائی میں پڑ سکتا ہے وفاق پر پانی روکنے کا الزام غلط لگایا گیا، سب صوبوں کی یکساں کٹوٹی ہوئی سندھ میں بھل صفائی تک نہیں کی گی سندھ میں پانی کی منصفانہ تقسیم نہیں کی جاتی وزیراعظم سندھ میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، انکے لیے پلان ترتیب دے رہے ہیں چاہتے ہیں وزیراعظم سندھ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ آئیں اور عوام کی مدد کریں سندھ حکومت کو جب بھی وفاق کی مدد کی ضرورت پڑی وفاق دس قدم آگے بڑھے گا سندھ حکومت کے خزانے میں ابھی بھی 85 ارب روپئے موجود تھے جو کہ خرچ نہیں ہوسکے فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے لیے این ایف سی سے پہلے کے ایف سی ایوارڈ کی ضرورت ہے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اور وژن میں پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں 3 سال قبل سے بہت اضافہ ہوا عمران خان نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اور اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر واضع کہا کہ ہم پر حملہ ہوا تو ہم ضرور جواب دیں گے پاکستان کے تین صوبوں میں ہیلتھ کارڈ کے ذریع دس لاکھ روپئے کی ہر شخص کو انشورنس دی جارہی ہے لاہور میں نیا شہر بنایا جارہا ہے نیا ہاکستان ہائوسنگ میں تینوں صوبوں میں لوگوں کو گھر مل رہے ہیں، احساس پروگرام، کفالت پروگرام سمیت دیگر کے تحت ملک بھر میں وزیراعظم کے واعدے پورے ہو رہے ہیں ملک بھر میں سستے گھر دیے جارہے ہیں تاہم سندھ میں عمران خان کے ویڑن میں سب سے بڑی رکاوٹ سندھ حکومت ہے ہم یہاں ابھی تک اجازت ناموں میں پھنسے ہوئے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی سندھ میں نئے صوبے بنانے کے حق میں نہیں ہیں سندھ بھر میں میئر ہی تعینات ہونگے، اس موقع پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈیز حلیم عادل شیخ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، مبین جتوئی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
حکومت کی غیر سنجیدگی سے کراچی پیکج کھٹائی میں پڑسکتا ہے، عمران اسماعیل
Jul 24, 2021